پنجاب حکومت کی بڑی قربانی،وفاق کو 570 ارب کی مالیاتی رعایت دینے پر آمادہ

لاہور:(نمائندہ خصوصی)مالی خسارہ ،آئی ایم ایف اہداف،پنجاب حکومت کی بڑی قربانی،وفاق کو 570 ارب کی مالیاتی رعایت دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق مالیاتی رعایت سے وفاق کو مالیاتی خسارہ اور آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے میں مدد ملے گی،پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 3793 ارب 70 کروڑ ملنے کا تخمینہ ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دےدی ،مجموعی حجم 5131 ارب ہوگا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا، صوبائی محصولات سے 1330 ارب آمدن متوقع ہے۔