اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کےخلاف فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے شریک ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔
بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شریک ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کیں،بینکنگ کورٹ جج نے کہا ہو سکتا ہے اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنی پڑے،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔
فارن فنڈنگ کیس ،عمران کے شریک ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستیں منظور



















