علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کےلئے درخواست دائر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایم این اے شیر افضل مروت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر علی امین گنڈاپور کی بحالی کےلئے عدالت جا پہنچے۔

وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں شیر افضل مروت نے کہا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی و آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، علی امین گنڈاپور کودوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر بحال کیا جائے،غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔