عمر ایوب سمیت 12 مجرموں کے ضمانتی مچلکے، شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 12 سزا یافتہ اشتہاری مجرموں کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم دیدیا۔

عدالت نے مجرموں کے ضامنوں کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط اور ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے قرار دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان ضامنوں کو 6،6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ، اے ٹی سی راولپنڈی میں زیر سماعت 9 مئی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کےخلاف بھی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

سزا یافتہ مجرموں میں عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا اور بلال اعجاز، راشد شفیق، احمد چٹھہ، بلال اعجاز، رائے حسن مرتضیٰ میں شامل ہیں۔