اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دوطرفہ تعلیمی روابط کا فروغ ،پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کو 5 سال کے دوران 500 سکالرشپس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تعلیمی اقدام کی بنیاد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں دورہ بنگلہ دیش کے دوران رکھی تھی، منصوبے کو ”پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘ ‘ کا نام دیا گیا ، مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور علمی تبادلے کو ایک نئی جہت فراہم کرنا ہے، منصوبے کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکا میں باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا ،موجودہ پیش رفت کے تحت بنگلہ دیشی وفد 3 ہفتوں کے دورے پر پاکستان پہنچ چکا، نالج کوریڈور کے تحت مختلف تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے مثبت تعلقات کا عکاس ہے، تعلیمی تعاون سے نہ صرف طلبہ مستفید ہوں گے بلکہ دونوں برادر ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔
دوطرفہ تعلیمی روابط کا فروغ،بنگلہ دیشی طلبہ کےلئے سینکڑوں سکالر شپس



















