شمالی وزیرستان میں آپریشن، خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل


شمالی وزیرستان: (مشرق نیوز) سپن وام میں بڑی کامیابی ،سکیورٹی فورسز نے خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل کر دیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔