واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایک اور اچھے معاہدے کی پیشکش کردی،ایران نہ مانا توبہت برا ہوگا، امریکہ دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے، نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرےگا،آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گی لیکن کوئی جلدی نہیں،ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب وہ ڈیل چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ویتنام، افغانستان، عراق و دیگر ملکوں میں کئی کئی سال تک جنگیں لڑیں، ایران جنگ کو ابھی 3ماہ ہی ہوئے ،زیادہ وقت سیز فائر کا ہے،صرف 13 جانیں گنوائیں، دیگر جنگوں میں لاکھوں جانیں گئیں،چینی صدر سے ملاقات مفید رہی، اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، شی جن پنگ اچھے آدمی ہیں،روسی صدر کا دورہ چین اچھی بات ، صدر پیوٹن کی استقبالیہ تقریب اتنی شاندار نہیں جتنی میری تھی۔
قبل ازیں ایران پر حملہ موخر کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت جنگی منصوبوں پر اہم اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا،ٹرمپ نے کہا ایران معاملے پرمثبت پیشرفت ہوئی ،جنگ تیزی سے ختم کر دیں گے، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، ایران کی نیوی، فضائیہ، فوج اور قیادت ختم کر دی ،وقت محدود ہے، ایران کو بڑا دھچکا دینا ہوگا۔
ایک اور اچھے معاہدے کی پیشکش کردی،ایران نہ مانا توبہت برا ہوگا،ٹرمپ



















