اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے مسائل کے حل کےلئے متحد ہیں،اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا ڈاکٹرعباد اللہ، صوبائی مشیرخزانہ مزمل اسلم کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاعوامی مسائل کا حل ترجیح ، مسائل حل کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،چاہتے ہیں وفاق مضبوط ہو، صوبے کےلئے کام کریں گے،وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کردی،ایک 2روز میں گندم کا مسئلہ حل ہو جائے گا،مزمل اسلم نے کہا وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم کا شکرگزار ہوں، حکومت سے کہا اپنا مقدمہ لائیں بات چیت سے حل کریں گے، گالم گلوچ سے مسئلہ حل نہیں ہوتا،آرٹیکل 151 کہتا ہے ملک میں کسی کی ترسیل کو کوئی روک نہیں سکتا،سب کا ایک پیج پر بیٹھنا سیاست اور صوبے کی جیت ہے، شہباز سپیڈ مشہور ہے وہی سپیڈ لگا کر مسئلہ حل کیا، امید ہے جلد دوسرا ایشو بھی حل ہو جائے گا۔
کے پی حکومت،اپوزیشن صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے متحد



















