اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پالتو جانور سے کسی انسان کو پہنچنے والا نقصان ناقابل ضمانت جرم ، سینٹ نے بل منظور کرلیا۔
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 289میں اہم ترمیم کے مطابق جانور کے ذریعے انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے پر ایک سے 2 سال تک قید ،قصداً غفلت برتنے پر 2،لاپرواہی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بل سے جانوروں کے مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کی مناسب نگرانی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند بنادیا گیاتاکہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔
پالتو جانور سے کسی انسان کو پہنچنے والا نقصان ناقابل ضمانت جرم ،بل منظور



















