اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی،سینٹ نے پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر متفقہ قراردادیں منظور کر لیں،سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںچینی وفد کی مہمان گیلری میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے چینی وفد کا پر جوش استقبال کیا گیا، مہمانوں کی گیلری میں جا کر شرکا سے مصافحہ کیا،ایوان نے پاکستان ، چین کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،قراردادمیں کہا گیاایوان پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا اورسی پیک پر پاک چین کوششوں کو سراہتا ہے،دنیا اگلے 75سال میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط دیکھے گی،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے خطاب میں کہا اپوزیشن ،حکومت کے درمیان شدید اختلافات بالائے طاق رکھ کر آئے ، چینی وفد کی آمد پر بائیکاٹ ختم کیا، وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان چین کے احسانات کبھی نہیں بولے گا،چینی وفد کے اعزاز میں استقبالی ایجنڈا مکمل ہوتے ہی اپوزیشن واک آو¿ٹ کر گئی، نعرے بازی سے گریز کیا،ادھر سینٹ نے بھی پاک چین دوستی و برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہوچکا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ،چین پاکستانی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تقریبات ہوں گی ،شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔
پاک چین دوستی زند ہ باد،تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قراردادیں منظور



















