رات12 سے صبح6 بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک میں غیر قانونی سموں کے اجرا کی روک تھام، سکیورٹی نظام کو مزید موثر بنانے کےلئے پی ٹی اے نے تمام موبائل فون کمپنیوں پر ملک بھر میں رات12 سے صبح6 بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ۔

فیصلہ جعلی اور غیر قانونی سموں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیا،تمام مجاز فرنچائزز، ریٹیلرز اور دیگر سیل پوائنٹس اوقات کار کی پابندی کے ذمہ دار ہوں گے ،خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف ٹیلی کام قوانین کے تحت سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔