وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم پیغام لےکر ایران پرواز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امن مذاکرات کے اگلے دور کیلئے کوششیں تیز،وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغام لےکر ایران جاپہنچے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں بات چیت کے دوسرے مرحلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے کہا توقع ہے پاکستان ایک بار پھر ثالثی کے عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھائے گا،ایرانی و امریکی فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے پر قائل کرنے کی کوشش ہوگی۔