اسلام آباد:( ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہدف ہے۔
محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہدف ہے: محسن نقوی


















