اسلام آباد،پشاور (بیوورپورٹ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا،صوابی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونےوالے مذاکرات خوش آئند ہیں، نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے حکومت کو کوئی وجہ ملے جس طرح امریکہ اور ایران کے درمیان امن کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اسی طرح اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنی چاہیے،دریں اثنا مردان میں ہونےوالے پی ٹی آئی کے جلسے میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر پی پی آئی قیادت سے نالاں ہیں، مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو رکھا ہے،ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے اچکزئی کو کال کی تھی تاہم جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی، صوبائی وزیر مینا خان نے کہا محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تھے۔
راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا: اسد قیصر


















