پاکستان میں جماعتیں اے ٹی ایم سے حکومت میں آتی ہیں: حافظ نعیم الرحمن

پشاور (مشرق نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتیں اے ٹی ایم کے ذریعے حکومت میں آتی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اللہ کی زمین پر اس کا عدل و انصاف کا نظام قائم کریں، جماعت اسلامی میں ہر ایک شامل ہو سکتا ہے جبکہ جماعت اسلامی میں قوم پر ستی اورمسلک پرسستی نہیں ہے، زندگی گزارنے کیلئے دین کے تابع اور آخرت کی فکر ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا ہمارا قلیتی ونگ بھی فعال اور مضبوط ہے، 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، عدالتی نظام تبدیل کرنا ہوگا، فور اور مفت انصاف ہر شہری کا حق، ہم یہ نظام لیکر آئیں گے جس سے عدالتیں عدل و انصاف کے نظام پر فیصلہ کریں گی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ملتا وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھتا، سفارش اور دولت کے بغیر کوئی اپنا مسئلہ حل نہیں کر سکتا، معیشت، تجارت اور انصاف بھی اسلامی ضابطوں پر ہونا چاہئے جبکہ انگریز کا بنا یا بیوروکریسی نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔