لاہور:(وقائع نگار)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پوری دنیا سے شکریہ پاکستان اورتشکر پاکستان کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں،عالمی برادری نے قیامِ امن کےلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو دل سے تسلیم کر لیا ،وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سفارتی محاذوں پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعظم اور فیلڈ امن کے حقیقی داعی بن کر ابھرے ، یہی وجہ ہے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کا پرچم سربلند ہو رہا ہے،پاکستان کی کامیاب ،متوازن سفارت کاری کی بدولت خطے میں امن کی بحالی ممکن ہوئی،امریکی صدر سمیت عالمی قیادت وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتظامی و دفاعی صلاحیتوں کی معترف ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاپاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کی خواہش رکھنے والے سازشی ٹولے کو عبرتناک شکست کا سامنا ہے،نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت انگیز قیادت میں پاکستان تیزی سے کھویا عالمی مقام دوبارہ حاصل کر رہا ،سفارتی فتوحات سے سرحد پار بھی تکلیف اور کرب کی لہر محسوس کی جا رہی ہے،کچھ بھگوڑے ابھی بھی ملک کےخلاف زہر اگلنے میں لگے ہیں،اللہ حال پر رحم کرے۔
دنیا بھر سے شکریہ پاکستان کی آوازیں،ہر عالمی فورم پرسبز ہلالی پرچم سربلند ہو رہا ہے،عظمیٰ بخاری


















