لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں 2026ءکی دوسری قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی جو19 اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ﺅکے قطرے پلائے جائیں گے، اس دوران بچوںکو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی ۔ملک بھر میں 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد، سندھ میں 1کروڑ 6لاکھ، خیبر پختونخوا ہ میں 72لاکھ، بلوچستان میں 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اسی طرح اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو اس مہم کے تحت کور کیا جائے گا۔
ملک بھر میں دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع



















