اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ،وزیراعظم نے خلیج کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کےلئے کی جانےوالی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی و ملکی امور ،ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے جنگ کے تناظر میں پاکستان کو درپیش ممکنہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کےلئے وفاقی حکومت کی پالیسی ،اقدامات کو سراہا،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا معاملہ بھی اٹھایا ،وزیراعظم نے مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔
دریں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی برآمد کےلئے اقدامات تیز کرنے، کراچی اور گوادر سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کےلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا پالیسی میں تاخیر و کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی ، غذائی تحفظ کیلئے تمام متعلقہ محکمے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سپلائی لائن متاثر ، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا فرض ہے،ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کےلئے تیزی سے کام کیا جائے ،حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، تاخیر کے مرتکب افراد کی جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔
NFCایوارڈ پر نظرثانی کریں،بلاول بھٹو،مشاورت کرینگے،شہباز شریف


















