واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکہ ایران بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا ایران کےساتھ مذاکرات میں پاکستان ہی واحد رابطہ کار اور شراکت دار ، اسلام آباد نے معاملے میں قابل تعریف کردار ادا کیا، ڈیل پہلی ترجیح ،فیصلہ ایران نے کرنا ،امید ہے معاہدہ طے پا جائےگا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائےگا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا معاہدے پر کام کررہے ہیں، پلان بی بھی موجود ، ایران کو ٹولنگ سے روکنے کیلئے ضروری عالمی اتفاق رائے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔
پاکستان ہی ثالث وشراکت دار،ایران سے ڈیل ترجیح ،معاہدہ طے پا جائےگا، روبیو



















