نیویارک: (بیورورپورٹ) کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارتی پراکسی گروہ،پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھارت کاپردہ چاک کردیا۔
پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں کہا کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں، بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، افغان سر زمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی، پاکستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے، طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ،سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کر رکھا ہے، پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارتی پراکسی گروہ ہے،پاکستانی قونصلر



















