ورلڈ ڈرون کانگریس میں پاکستان کیلئے ”کنٹری آف آنر“ کا اعزاز

شین ڑین: (مشرق نیوز)ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کو ”کنٹری آف آنر“ کے اعزاز کیلئے نامزد کیا گیا۔

وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے 10 ویں ورلڈ ڈرون کانگریس میں شرکت کی، کانگریس میں 120 سے زائد ممالک شریک ہوئے، پاکستان توجہ کا مرکز بنا رہا۔

بلال بن ثاقب نے ڈرونز، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کا ویژن پیش کیااور کلیدی خطاب میں کہاپاکستان کو ”کنٹری آف آنر“ نامزد کرنے پر ورلڈ ڈرون کانگریس منتظمین کے شکر گزار ہیں، اعزاز ڈیجیٹل و تکنیکی شعبوں میں عالمی اعتماد اور پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کا مظہر ہے،ڈرون ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، بلاک چین کا امتزاج لاجسٹکس و سپلائی چین کو تبدیل کر رہا ہے، بلاک چین کے استعمال سے ڈرون آپریشنز مزید محفوظ، شفاف اور موثر بن سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا ڈرونز ،بلاک چین کا اشتراک سمارٹ سٹیز، صنعتی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس کیلئے نئی راہیں کھول رہا، پاکستان جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کےلئے ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہا ہے، تکنیکی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی و صنعتی ترقی وقت کی اہم ضرورت ، پاکستان ،چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔