لاہور،اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے توانائی شعبے میں اصلاحات عوام ،صنعت کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی ،حکام بجلی نرخوں میں استحکام کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
توانائی شعبے میں اصلاحات پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا بجلی کے صنعتی و گھریلو صارفین کےلئے سہولیات پیدا کرنے کےلئے اقدامات اورترسیلی نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی کی جائے،توانائی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی ،توانائی کی کمی ختم کرنے کےلئے قابل تجدید توانائی منصوبوں کو فروغ دیاجائے۔
وزیراعظم نے بجلی نرخوں میں استحکام لانے کےلئے جامع حکمت عملی مرتب اور صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کےلئے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہابجلی چوری کے خاتمے کےلئے سخت اقدامات ،صنعتی ترقی کے فروغ کےلئے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گھریلو صارفین کےلئے سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات عوام ،صنعت کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے عراق کے نامزد نئے وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اپنے بھائی علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان عراق کی نئی حکومت کےساتھ قریبی تعاون کا خواہاں،دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے ملکر کام کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے عراق کے نئے وزیراعظم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
بجلی نرخوں میں استحکام کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،وزیراعظم



















