جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج بن گئے


اسلام آباد:(بیوورپورٹ)3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ تبدیل ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج بن گئے۔

آئندہ ہفتے کیسز کیلئے جاری نئے ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیرسے 7 سنگل اور چار ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں گے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل ٹیکس کیسز کا سپیشل ڈویژن بنچ تشکیل دیدیا گیا، جسٹس آصف چیف جسٹس سمیت 2ججز کےساتھ2 مختلف ڈویژن بنچز کا حصہ ہوں گے،جسٹس آصف کریمنل اور دیگر کیسز کے ڈویژن بنچز میں کیسز سنیں گے۔

پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس آصف ، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر ،تیسرا جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس آصف ، چوتھا جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا،نیا ججز ڈیوٹی روسٹر کل سے تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔