لاہور:(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) لاہور شفقت عباس کی زیر صدارت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،لاہور سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں، سینئر میڈیا نمائندگان اور صحافتی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی سلمان غنی، ملک سلمان، شہباز آرائیں، حافظ اقبال سمیت میڈیا برادری کے دیگر سینئر نمائندگان شریک ہوئے۔
شرکا نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں بانیان پاکستان اور تحریک آزادی کے رہنماﺅں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملکی ترقی، جمہوری استحکام و قومی یکجہتی کےلئے صحافتی برادری اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گی، پاکستان کی آزادی کی قدر و منزلت کو اجاگر کرنے ، نئی نسل کو قیامِ پاکستان کے مقاصد، قومی ذمہ داریوں اور آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانے کےلئے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائےگا،تقریب کے اختتام پر شرکا نے پاکستان کی سلامتی، بقا، استحکام اور ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا بھی کی۔
نئی نسل کو قومی ذمہ داریوں ،آزادی کی اہمیت سے روشناس کر ائیں گے، شفقت عباس


















