آبنائے ہرمز میں امریکی واسرائیلی جہازوں کاداخلہ بند ،ایران نے منظوری دےدی

تہران:(مشرق نیوز)آبنائے ہرمز میں امریکی واسرائیلی جہازوں کاداخلہ بند ،ایران نے اہم منصوبے کی منظوری دےدی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی کونسلز کمیٹی میں اراکین کی آرا سننے کے بعد منصوبے کے عمومی اصولوں کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی ترجمان نے کہاآبنائے ہرمز اوخلیج فارس کی سکیورٹی ،ترقی کو یقینی بنانے کےلئے تیار کیے گئے تزویراتی ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے مختلف اراکین کی آرا سننے کے بعد منصوبے کے عمومی خاکے کو منظور کیا،حتمی منظوری و عملی نفاذ کےلئے مزید مراحل باقی ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کی اہم شق میں امریکہ، اسرائیل ،ایران کےلئے دشمن ممالک قرار دئیے جانےوالے بعض دیگر ملکوں کی ملکیت میں موجود بحری جہازوں ،متعلقہ آلات کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکنے کی تجویز شامل ہے۔

دریں اثنا ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے نئے جدید فضائی دفاعی نظام نے ہرمزگان میں امریکی MQ9 ڈرون تباہ کردیا،ڈرون کو تباہ کرنے کےلئے استعمال ہونے والا جدید فضائی دفاعی نظام ایرو اسپیس فورس کے زیرانتظام اور ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی کمان کے تحت کارروائی کرتا ہے۔

بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی اوزمائی نے دعویٰ کیا آبنائے ہرمز بدستور بند ہے ،امریکی حکام کے بیانات زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتے،صورتحال کا درست اندازہ امریکی حکام کے اعلانات ،بیانات کی بجائے زمینی و عملی حقائق کو دیکھ کر لگایا جانا چاہیے،آبنائے ہرمز میں سمندری آمدورفت پر ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج کو مکمل اور فیصلہ کن کنٹرول حاصل ،گزرنے والی کسی بھی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،آبنائے ہرمز کی حقیقی صورتحال کا فیصلہ بیانات نہیں بلکہ سمندری حدود میں جاری عملی صورتحال سے کیا جانا چاہیے۔