سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دےدیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے پوسٹ میں لکھا ”پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے“،یاد رہے ایپسٹین فائلز امریکی محکمہ انصاف نے جاری کی تھیں جس میں جیفری ایپسٹین کے کم عمر بچیوں کے خلاف جنسی جرائم، منشیات کے استعمال اور امریکہ سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کا ذکر تھا،خواجہ آصف کا ایپسٹین فائلز کی طرف اشارہ اسی بنیاد پر دکھائی دیتا ہے کہ انمول پنکی کے گاہکوں میں بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں۔
انمول پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے: خواجہ آصف



















