موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی، غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں:مصدق ملک

باکو (مشرق نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی اور غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں،آزبائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا یہ صرف ہاو¿سنگ بحران نہیں بلکہ انصاف کا بحران ہے، شہری منصوبہ بندی میں انصاف اور شمولیت کو مرکزی حیثیت دینا ہوگی، پاکستان کی تقریباً 50فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے جبکہ شہری آبادی کا 55 فیصد کچی آبادیوں میں مقیم ہے، سیلاب چند دنوں میں کئی نسلوں کی محنت تباہ کردیتے ہیں،کراچی میں 2024کی ہیٹ ویو کے دوران پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، ہیٹ ویو کے باعث 7دنوں میں تقریباً 560افراد جاں بحق ہوئے، پاکستان کو ہیٹ ویوز اور سیلاب سے زیادہ نقصان غریب کا ہوتا ہے۔