طالبان وزرا کا فضل الرحمن سے رابطہ، شیخ ادریس کے قتل کی مذمت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)طالبان وزرا کا فضل الرحمن سے رابطہ، شیخ ادریس کے قتل کی مذمت کی گئی۔

جے یوآئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے اعلیٰ سطح کے رہنماوں نے فضل الرحمن سے رابطہ کیا، وزیر دفاع ملا یعقوب، وزیر داخلہ مولانا سراج الدین حقانی، وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی، ترجمان ذبیح مجاہد نے شیخ ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہید کی بلندی درجات کےلئے دعاگو ،قتل کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان کی طرح افغانستان کے عوام بھی شیخ ادریس کی شہادت کے غم میں برابر شریک ،جمعیت علما اسلام ، علما اور طلبا کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔