لاہور: (کامرس رپورٹر) پٹرول،ڈیزل پر152.58روپے تک ٹیکس وصولی،بھاری محصولات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
لٹرڈیزل116.42،پٹرول پر152.58روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر 283روپے 12پیسے ،کسٹم ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد ایکس ریفائنری قیمت 334روپے 74 پیسے ہے۔
پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیرمحض 247 روپے 55 پیسے ہے، 103روپے 50پیسے لیوی ، 2.50روپے کلائمیٹ لیوی ،7.32 روپے فریٹ مارجن وصولی کی جارہی ہے،ڈسٹری بیوشن مارجن 7.87،ڈیلر مارجن کی مد میں 8.64 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے جیٹ فیول7.76،مٹی کاتیل4.54روپے لٹر سستا کردیا۔
پٹرول،ڈیزل پر152.58بھاری ٹیکس وصولی،جیٹ فیول،مٹی کا تیل لٹر سستا


















