آصف زرداری کا عراق کے نامزد وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،مبارکباد

سانیا:(مشرق نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے جمہوریہ عراق کے نامزد وزیراعظم علی فالح خادم الزیدی کو فون کرکے وزارت عظمیٰ کے اہم منصب پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے کہاآپ کا بطور وزیراعظم انتخاب عراق کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،برادرانہ تعلق مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہےں۔