اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے ایران، امریکہ مذاکراتی دور کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسکے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔
اسحاق ڈار کی مصری و کینیڈین وزرائے خارجہ فون پر خطے کی صورتحال پر گفتگو


















