اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے شہریوں کا بل ادا نہ کرنا لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے،نیٹ میٹرنگ میں کوئی غریب نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا بجلی کے ساڑھے 11 ہزار فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے اگر لوڈشیڈنگ نہ کریں تو خسارہ بڑھ جائے گا،لوڈشیڈنگ کو فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لےجارہے ہیں، ایک سال میں تکنیکی امور طے کرکے پالیسی لاگو کردیں گے۔
وزیر توانائی نے کہا نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں، کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوا،4 سال بعد بجلی کی پیداوار 94 فیصد مقامی وسائل سے پیدا ہوگی۔۔
شہریوں کا بل ادا نہ کرنا لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے،اویس لغاری



















