مریم نواز نے ادارہ جاتی احتساب کی مثال قائم کر دی، عظمیٰ بخاری


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ادارہ جاتی احتساب کی نئی مثال قائم کر دی۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز نے لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی کو بے نقاب کیا، تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ نے خود کسی ادارے کا احتساب کر کے پبلکلی کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا،ستھرا پنجاب فیصل آباد میں گڑبڑ محسوس ہونے پر فوری طور پر آڈیٹرز کی خصوصی ٹیم فیصل آباد روانہ کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہاتحقیقاتی ٹیم نے میدان میں پہنچ کر ٹھیکیداروں ،سرکاری افسروں کے درمیان منظم گٹھ جوڑ بے نقاب کیا، فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کے عوامی فنڈز کو ذاتی مفادات کےلئے استعمال کیا جا رہا تھا،ستھرا پنجاب تحقیقات کسی شکایت یا بیرونی دباو کا نتیجہ نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی کڑی مانیٹرنگ کا ثمر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا میری وزیراعلیٰ مریم نواز کی آنکھ ہر گلی، ہر پراجیکٹ پر ہے، عوامی پیسے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب آہنی ہاتھوں نمٹیں گی،مریم نواز نے کرپشن کے خاتمے کےلئے اپنی ٹیمز اور اینٹی کرپشن کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، وزیراعلیٰ صرف کرپشن ختم کرنے کی باتیں نہیں کرتیں بلکہ چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں پہنچاتی ہیں۔