لاہور (وقا ئع نگار) ستھرا پنجاب کی 40 ہزار گاڑیاں، 1 لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس بتایا گیا عیدالاضحی کے موقع پرسمارٹ صفائی کا آغاز کیا جائے گا،اس موقع پر غفلت برتنے والوں کو آن سپاٹ جرمانہ،اے آئی کیمروں سے لیس بائیکس فیلڈ اورگھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کیا گیا، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب بھر میں کوڑے کی نشاندہی کےلئے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس بائیکس متعارف کرائی جائیں گی، اے آئی سے لیس ستھرا پنجاب کی موٹر بائیکس میں اے آئی بیسڈ خود کار کیمرے سے کوڑے کی نشاندہی کر لی جائیگی، اے آئی سے لیس ستھرا پنجاب کی موٹر بائیک لائیو امیج کیپچرنگ اور رئیل ٹائم فیلڈ وزیبیلٹی دیکھا سکے گی، مسلسل مانیٹرنگ کےلئے اے آئی کو ستھرا پنجاب کی موٹر بائیکس پر سسٹم نصب کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی سے پہلے ہی ستھرا پنجاب کو الرٹ کال دےدی،پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھانے کےلئے بیگز فراہم کیے جائیں گے،ویسٹ کولیکشن سینٹر کے علاوہ کسی بھی جگہ پر آلائشیں یا کوڑا کرکٹ پھینکنے پر آن سپاٹ جرمانہ ہوگا، ستھرا پنجاب میں ڈیجیٹل میپنگ اور بیٹ سسٹم لانچ متعارف کرایا جارہا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام میں پہلی بار اے ائی بیسڈ کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے گا، ستھرا پنجاب کے 70 فیصد ملازمین کی فیزیکل ویری فیکیشن مکمل کر لی گئی جبکہ اگلے ہفتے تک 100 فیصد مکمل کر لی جائے گی، وزیراعلیٰ نے صوبے میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں و افسران کی اے آئی کی مدد سے فیلڈ مانیٹرنگ، گھوسٹ ملازمین،غیر حاضر اور حاضری لگا کر رفوچکر ہونے والے ستھرا پنجاب کے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا دن کے 24 گھنٹے متحرک رکھنے کےلئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 سنٹرلائزڈ کر دی گئی، ڈیپ کلینگ سے 10365 پوائنٹس کلیئرکیے گئے، ستھرا پنجاب کے ملازمین کیلئے مزید 2029 حاضری پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں،مریم نواز نے کہا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج ورکرز کا حق لیکن فساد پھیلانا برداشت نہیں، ورکرز کو اجرت بروقت ملنی چاہیے، افسران شکایات کو سنجیدگی سے لیں،مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، ملاقات میں عوامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے چارسدہ میں حملے کے دوران جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالم دین مولانا ادریس ترنگزئی کی شہادت ، چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ سے 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
پنجاب میں سمارٹ صفائی کا آغاز،کوڑے کی نشاندہی کیلئے اے آئی کا استعمال



















