لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کریٹیکل،موسٹ کریٹیکل اور نان کریٹیکل ورک پر کام تیزی سے جاری ہے،51 شہروں میں تقریباً 40 فیصد موسٹ کریٹیکل ورک مکمل کر لیا گیا،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا جبکہ فیز ٹو 76 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ فیز تھری کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی، جون کے آخر تک لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو مکمل کر لیا جایگا، تاریخ میں پہلی بار لاہور کی 16410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کی جائیگی، ایک دن میں لاہور کی 60 گلیاں اپ گریڈ اور بیوٹیفائی کی جا رہی ہیں۔
مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب کی ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں،جو کہا وہ کر دکھا رہے ہیں،اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب کے 51 شہروں میں بارشی پانی کے نکاس کا اوسطاً 40 فیصد اہم ترین کام مکمل کر لیا گیا، کمالیہ میں 70 فیصد، گوجرہ میں 65 فیصد بارشی پانی کی نکاسی کے پراجیکٹ کو ریکارڈ سپیڈمیں مکمل کیا جارہا ہے۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں 55 فیصد کریٹیکل، جوہر آباد آباد اور جلال پور جٹاں میں 44 فیصد نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا، 6.6 ارب سے 46 سکشن مشینیں 45 جیٹنگ مشینیں، 100 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 77 ڈی سلٹنگ مشینری کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا جون کے آخر تک 52 شہروں کو جدید مشینری کی فراہمی کر دی جائےگی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا گجرات سے بڑی مقدار میں پانی ڈرین کیا گیا،مون سون سے قبل تیاریاں مکملکی جائیں، کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔
اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ہفتہ وار ٹارگٹس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی، لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ون کے تحت مزید سٹریٹس کو اپ گریڈ کیا جائیگا، گلیوں میں سیورج ورک، ٹف ٹائل،خوبصورت کلرڈ ٹائل نصب کی گئیں، مریم نواز نے اپ گریڈڈ سٹریٹس کا پیکٹورل جائزہ لیا اوراطمینان اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا سوچتی ہوں لوگ تباہ حال گلیوں میں کیسے رہتے ہونگے،وہ مائیں خوش ہیں جو کہتی ہیں ہمارا بیٹیوں کا رشتے نہیں آتے کہ گلیوں میں تو پانی ہے گزرنے کی جگہ،بدبو ہے، 16 ہزار اپ گریڈ ہونے والی گلیوں کی حالت جانوروں کے غلیظ طویلے کی مانند تھی۔
بریفنگ میں بتایا گیا اچھر بازار اپ گریڈیشن کا 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ اچھرہ بازار کا کام مکمل ہوجائیگا، مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کےساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہر کام پرفیکشن کےساتھ ہونا چاہیے، آئی واش کا زمانہ گزر گیا، آپ کو بااختیار بنایا گیا ہے، نتائج دینا اب آپ کی ذمہ داری ہے،پنجاب کے تمام ڈی سیز اپنے اضلاع میں ترقیاتی خلا (Gaps) کی نشاندہی کریں اور نئے سال کا جامع پلان لائیں،پنجاب میں خدمت کی تاریخ رقم،ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں۔
مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کےلئے جولائی کا ہدف دےدیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے، 27نئے سہولت بازارو ں میں 1300نئے بزنس شروع ہوں گے، 600سے زائد افراد کےلئے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوسکیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے40فیصد ،ڈی سی ریٹ سے 18فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے۔
نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5ارب 30کروڑ روپے کی بچت ہوگی، نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا، سہولت بازار میں دکانداروں کی سیل میں 24فیصد ،منافع میں 23فیصد متوقع ہے،سہولت بازاروں میں دکاندارو ں کو مفت بجلی، صفائی اور سکیورٹی سروسز کی مد میں تقریبا5 3کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی، ہر سہولت بازار کے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائےگی، 5 کلو میٹر کے اندر 40منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔
بھکر، میانوالی،پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ،، منڈی بہاو¿الدین،راولپنڈی، اٹک او رجہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازاربنیں گے، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل ہیں، لاہور،جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے، مریم نواز نے کہا پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے،دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے فائرفائٹرز کے عالمی دن پر بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا فائرفائٹرزاپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں،فائر فائٹرز کی اہمیت سے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔
پنجاب میں خدمت کی تاریخ رقم،ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں:مریم نواز



















