اسلام آباد:( )سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء ہسپتال منتقل کرنے ، عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو خفیہ نہیں رہے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

















