وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد:( ) وزیراعظم کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ،پاکستان ، گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سیکرٹری زرارہاشم خان اور گوگل کے جنوب مشرقی ایشیا و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی سربراہ ڈیوڈ ویلر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات ، جدت کے فروغ کیلئے تعاون کو وسعت دینا ہے، ڈیجیٹل سکلز کے فروغ کیلئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دینے پر تعاون کیا جائے گا، گوگل کی جانب سے پاکستان میں 2026 کیلئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے 150,000 سرٹیفکیٹس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستانی طلبہ کو ایک سال تک گوگل اے آئی پلس ، جیمنی سمیت جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔