اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے مکہ معاہدہ بڑا واضح ،ایک ملک پر حملہ سب پر تصور ہوگا،کمرشل جہازوں پر حملوں ،آزادانہ بحری راستوں میں رکاوٹ ڈالنا قابل مذمت ہے، سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کیلئے تیار ہیں۔
صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا7اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کےلئے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ،علاقائی امن و استحکام کے عزم کا عکاس،نئے ممالک کی شمولیت کا فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا،پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ، فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کےلئے براہ راست و بالواسطہ تمام چینلز استعمال کر رہا ہے،امن کےلئے ثالث کی حیثیت سے پرامید ،باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کو آزاد کشمیر پر تبصرے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔
مکہ معاہدہ بڑا واضح ، ایک ملک پر حملہ سب پر تصور ہوگا، دفتر خارجہ
















