مذاکراتی بیٹھک بے نتیجہ،ن لیگ،پی پی میں بجٹ پر بدستور ڈیڈلاک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مذاکراتی بیٹھک بے نتیجہ،ن لیگ،پی پی میں بجٹ پر بدستور ڈیڈلاک،بات چیت کا ایک اور دور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی ٹیکس سبسڈیز ،ترقیاتی بجٹ پر تحفظات ، کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ بھی ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،پی پی نے تحریری سفارشات حوالے کردیں،حکومتی جواب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

دونوں جماعتوں کا بجٹ پر ایک اور مشاورتی اجلاس ہوگا،پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی خواہاں ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ تجویز کردیا۔