تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکہ کا بدلتا موقف مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ،کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ،بات چیت میں کچھ نکات پراب بھی اختلافات موجود ہے،امریکہ کوایرانی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا،امریکہ منجمداثاثوں کے معاملے پر رعایت دینے کو تیار نہیں،موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ امریکہ کی غیرذمہ دارانہ پالیسی ،فوج کسی بھی حملے کا پوری قوت کےساتھ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
قومی سلامتی و فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے واضح کیا ایران اب کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا،خطے میں ایرانی توازن قائم کرنے کے عمل میں شامل ہیں،امریکیوں کوکچھ تکلیف ہوگی تاہم عادی ہو جائیں گے۔
امریکہ کا بدلتا موقف مذاکرات میں بڑی رکاوٹ،بے امنی پر مزید تحمل نہیں ہوگا،ایران


















