کوئٹہ:(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہاہے آئین کا پہلے ہی بیڑا غرق ،28ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی،2024 کے الیکشن نیلام ،سیٹ 40 کروڑ کی بکے گی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا مٹی سے وفا اور محبت ، پتہ نہیں حکمران کس طرح سے ملک چلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو چلانے کیلئے حق حکمرانی عوام کو دینا ہوگا،28ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق کردیا گیا ،آئین وحلف پر چلیں تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے۔
اپوزیشن رہنما نے کہا جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کے لوگوں کا حق تسلیم کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہتے کہتے تھک گئے ،ملاقات پر پابندی ہے، بہنوں کو ملنے نہیں دیا جا رہا،ایران امریکہ جنگ ہوئی تو پاکستان ،افغانستان بھی متاثر ہوں گے، افغانستان، پاکستان ،ایران ملکر اتحاد بنائیں۔
آئین کا پہلے ہی بیڑا غرق ،28ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی،محمود اچکزئی


















