اسلام آباد:(بیورورپورٹ) صدر ،وزیراعظم ملاقات، ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا،وزارت خزانہ کے حکام بھی موجود تھے،صدرآصف زرداری نے وزیراعظم کا استقبال کیا، پی پی وفد کی قیادت بلاول بھٹو نے کی،وفاقی بجٹ سمیت دیگر اہم امور پر پر تبادلہ خیا ل کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک رہے،شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری سے گرمجوش انداز میں بغل گیر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ،پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ،پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکرانے کیلئے گرین سگنل دےدیا ،بعض قابل عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم نے گلگت الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی اور مسکراتے ہوئے کہا نوجوان بلاول نے ن لیگ سے بہتر انتخابی مہم چلائی،صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا آخر بیٹا کس کا ہے! ۔
صدر ،وزیراعظم ملاقات، ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق


















