لاہور:(سپیشل رپورٹر)چیئرمین نیب نے کہا ہے علامتی ایم او یوز نہیں ،عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں،عوام کےساتھ فراڈ کرنےوالوں کی تصویر اب اخبارات میں اشتہار کےساتھ آئیگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کہا رئیل سٹیٹ میں بھی جامع لائحہ عمل بنایا ،بڑی ریفارمز لانے جا رہے ہیں،ٹرانزیکشن 3 لوگوں کے درمیان ہو گی،تمام منظوریاں ایک ہی چھت تلے ملیں گی، نیب کا ڈائریکٹر لیول کا بندہ ریگولیٹری بورڈ میں شامل ہو گا،چیئرمین نیب نے کہا 1999 سے 2023 تک 880 ارب کی ریکوری کی گئی،3سال میں ریکوری کو15 ہزار ارب پر لے گئے ، مافیا سخت ترین سزا کے مستحق ،گرفت میں آئیں گے۔
فراڈ کرنے والوں کی تصویر اب اشتہار کےساتھ آئیگی،چیئرمین نیب


















