وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال پریس کلب کو 50 لاکھ کی گرانٹ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جنگلات ملک قاسم ندیم نے چیک پیش کیا

ساہیوال (بیورورپورٹ) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے جنگلات ملک قاسم ندیم کی خصوصی کاوش سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ساہیوال پریس کلب کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک لاہور آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر رانا جاوید نثار کے حوالے کیا گیا۔ تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی ولائت شاہ کھگہ، نوید اسلم لودھی، رانا ریاض اور محترمہ فرزانہ عباس بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع ملک قاسم ندیم نے کہا کہ یہ گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحافی برادری سے محبت کا عملی ثبوت ہے اور اسے ساہیوال پریس کلب کی تزئین و آرائش، جدید سہولتوں کی فراہمی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا۔ صدر پریس کلب رانا جاوید نثار اور گروپ لیڈر عزیزالحق گورایہ، سابق چیئرمین پریس کلب چوہدری اشرف،جنرل سیکرٹری نوید غنی چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری میاں رمضان،سینئرنائب صدر رائے نوید کھرل،نائب صدورجاوید شوکت وینس،محمد افضل کاشف ،فنانس سیکرٹری چوہدری نجیب احمد،انفارمیشن سیکرٹری ارشد فریدی ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیا،ایگزیکٹو ممبران اسامہ سعید کھرل،سید طمطراق محاسن شاہی،عمران نذیر چوہدری،شیخ طارق سجاد،رانا مزمل سعید و ممبران پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال نے گرانٹ کے اجراءپر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور ملک قاسم ندیم کا ساہیوال پریس کلب کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔