الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزیاں،2سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایکٹ کی خلاف ورزیاں،الیکشن کمیشن نے 2سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی ،ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی، استحکام پاکستان تحریک شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو الیکشنز ایکٹ اور رولز کی خلاف ورزیوں پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں کرائے، دونوں جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، دونوں جماعتوں کو متعدد مواقع دیئے اور 16 اپریل کو دونوں جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ کی سفارش پر کارروائی کی گئی، دونوں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات بھی واپس لے لئے گئے ۔