اسلام آباد (مشرق نیوز) موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لئے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وفاقی حکومت کے ابتدائی دوسال کے دوران قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپے کا تاریخی اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکرفروری 2026 کے دوران ہوا، قرضوں میں اوسطاً ہر روز تقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ بنتا ہے۔
مرکزی بینک کی تفصیلات کے مطابق مارچ 2024 سے لیکر فروری 2026 کے 2 سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے اور بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ فروری 2026 تک بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے ہوا۔
واضح رہے نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
شہباز حکومت کے 2 برس میں قرضوں میں تاریخی اضافہ


















