وفاقی حکومت کے قرضوں میں15ہزار72ارب کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت کے ابتدائی 2سال کے دوران قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب کاتاریخی اضافہ ،سٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے قرضوں میں اضافہ مارچ 2024 سے لیکرفروری 2026 کے دوران ہوا، قرضوں میں اوسطاًہر روزتقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ بنتا ہے،مارچ 2024سے لیکرفروری2026 کے 2 سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں14ہزار4ارب ،بیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب کااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ فروری2026تک بڑھ کر79ہزار 882ارب رو پے ہوا،نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب تھا۔