حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبونے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو عوامی استحصال قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا مہنگائی و بے روزگاری سے عوام شدید پریشان ، سی این جی کی بندش اور مہنگے پٹرول نے مشکلات بڑھا دیں،حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبونے کا فیصلہ کرلیا، ڈیزل ،پٹرول کی حالیہ قیمتیں معیشت پر حکومتی کنٹرول کے مکمل خاتمے کا اعلان ہےں، اضافہ محض اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ ہر گھر کے چولہے پر حملہ ہے۔

اسد قیصر نے کہاٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ، اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے قابو ہوں گی،عوام کو فوری ریلیف دینے کےلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائے