اسلام آباد: ( ) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطح چینی کاروباری وفد نے ملاقات کی۔
وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔
شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور کہا وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں اپنے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو سراہا اور پاکستان و چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں:وزیراعظم


















