واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ ،ایران کے درمیان جنگ کے باقاعدہ خاتمے ،ایٹمی مذاکرات کے نئے فریم ورک پر اتفاق کےلئے ایک صفحے کی مفاہمتی یادداشت (MOU) تیار کر لی گئی ،فریقین کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
امریکی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے چند اہم نکات پر حتمی جواب کا انتظار ہے اگرچہ ابھی کسی دستاویز پر دستخط نہیں ہوئے لیکن صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر ،سٹیو وٹکوف ایرانی حکام سے براہ راست ،ثالثوں کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں، معاہدے کے بعد 30 دنوں میں اسلام آباد یا جنیوا میں تفصیلی مذاکرات ہوں گے ،پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی پروگرام پر حتمی بحث ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق 30 روزہ مدت کے دوران ایران کی جانب سے جہاز رانی پر پابندیاں ،امریکہ کا بحری محاصرہ بتدریج ختم کر دیا جائے گا،ایران یورینیم افزودگی روکنے اور ملک سے باہر منتقل کرنے پر آمادہ ہوگیا،بدلے میں امریکہ ایران کے منجمد اربوں ڈالرز ریلیز ،پابندیوں میں بتدریج نرمی کریگا۔
جنگ کاخاتمہ ،واشنگٹن ایران معاہدے کے قریب ہیں،امریکی میڈیا



















